مختلف مالیاتی اداروں نے 8 نادہندگان کیخلاف کروڑں روپے کی ریکوری کے دعوے دائر

مختلف مالیاتی اداروں نے 8 نادہندگان کیخلاف کروڑں روپے کی ریکوری کے دعوے دائر

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ میں مختلف مالیاتی اداروں نے نوولٹی پرائیویٹ مینوفیکچرنگ لمیٹد، مہہاج کاٹن ویسٹ فیکٹری، اور میسرز مسرت ٹیکس کاٹن فیکڑی اور ایم لطیف اینڈ کو سمیت 8 نادہندگان کیخلاف کروڑں روپے قرض کی ریکوری کے دعوے دائر کر دیئے۔ عدالت میں حبیب بینک نے بینکنگ کورٹ میں منہاج کاٹن ویسٹ فیکٹری کیخلاف 3 کروڑ 48لاکھ 24ہزار، شہری جاوید اقبال کیخلاف 23لاکھ 68ہزار اور شہری ریاض الدین کیخلاف 74 لاکھ 53ہزار قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا ہے۔ الائیڈ بینک نوولٹی پرائیویٹ مینو فیکچرنگ لمیٹڈ کیخلاف ایک کروڑ 9 لاکھ15ہزار، اور الائیڈ بینک نے ایم لطیف اینڈ کو مالکان کیخلاف 68 لاکھ روپے قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا ہے۔اسی طرح پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے میسرز مسرت ٹیکس کاٹن کیخلاف 10 لاکھ 24ہزار قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا ہے۔دبئی اسلامک بینک نے شہری عبدالرزاق کیخلاف 4 لاکھ 44ہزار قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا ہے جبکہ فیصل بینک نے شہری ریحان جمیل کیخلاف 12 لاکھ 72ہزار قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا ہے عدالت نے مالیاتی اداروں کی جانب سے دائر دعوو¿ں پر نادہندگان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4