مقدمہ قتل کے گواہ منحرف ،ملزم بری
لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گواہان کے منحرف ہونے پر عدم شہادت کی بناءپر بری کر دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزم لیاقت علی نے اپنی بیوی سے تلخ کلامی کرنے پر عمران کو لڑائی کے دوران چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ نواں کوٹ پولیس نے درج کیا اور تفتیش کے بعد چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کر دیا تھاگزشتہ روز سماعت کے موقع پر استغاثہ کے گواہان کے منحرف ہونے پر عدم شہادت کی بناءپر فاضل عدالت نے ملزم کو بری کرنے کاحکم دے دیا ہے ۔