دعوت اسلامی امن کی علمبراد جماعت ہے ،حاجی محمد یعفور عطاری

دعوت اسلامی امن کی علمبراد جماعت ہے ،حاجی محمد یعفور عطاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ادبی رپورٹر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور یورپی ممالک کے شعبے کے سربراہ حاجی محمد یعفور عطاری نے کہا ہے کہ دعوت اسلامی امن کی علمبردار جماعت ہے جس نے ہمیشہ قانون کی بالادستی تسلیم کی ہے یہ اچھے انسانوں اور اچھے مسلمانوں کی تعداد میں اضافے کےلئے ہر دم کوشاں ہیں ۔ یہ باتیں انہوںنے گزشتہ روز پاک ٹی ہاﺅس میں صحافیوں ادیبوں اور دانشوروں کے ایک وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی،


 اس وفد میںشہباز انور ،اسلم سعیدی ،ناصر بشیر ،محمد طارق جمال ،طاہر صادق ، حافظ نعیم اور دیگر لوگ شامل تھے۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کے نگران برائے پاکستان محمد اکرام عطاری اور نگران برائے لاہور ڈویژن محمد عثمان عطاری بھی موجود تھے۔