راوی کے کنارے سے 0 3 سالہ نوجوان کی 15 روز پرانی نعش برآمد

راوی کے کنارے سے 0 3 سالہ نوجوان کی 15 روز پرانی نعش برآمد


لاہور(کرائم سیل) شیرا کوٹ کے علاقے موٹر ٹول پلازہ کے قریب دریائے راوی کے کنارے سے نا معلوم 30 سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے،شناخت نہ ہونے پر لاش کو میو ہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کرانے کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔مقامی لوگوں نے 15روز پرانی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی تھی ۔پولیس کے مطابق متوفی شکل و صورت سے اچھے گھرانے کا لگتا ہے۔

مزید : علاقائی