دھرمپورہ؛ ڈکیتیوں میں ملوث ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی 2 ملزمان گرفتار

دھرمپورہ؛ ڈکیتیوں میں ملوث ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی 2 ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم سیل) مغلپورہ پولیس کا دھرم پورہ کے علاقہ میں چھاپہ، ڈکیتیوں میں ملوث ملزم کی فائرنگ سے پولیس ملازم زخمی ہو گیا، دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے، مقدمہ درج۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں اپنے سسرال میں چھپے ہوئے ڈکیتیوں کے مقدمات میں ملوث ملزم وقار احمد کی گرفتاری کے لئے مغلپورہ پولیس نے ایس ایچ او مغلپورہ کی سربراہی میں چھاپہ مارا ، ملزم وقار نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے فرار ہو نے کی کوشش کی اور ناکامی پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس سے ایک گولی پولیس کانسٹیبل محمود کو ٹانگ میں لگی جس سے وہ موقع پر زخمی ہو گیا ۔بہتر حکمت عملی کی وجہ سے پولیس نے وقار کو بھاگنے کو موقع نہ دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا اور اس کو مدد فرہم کرنے والے فیصل آباد کے رہائشی ابوبکر کو بھی گرفتار کر لیا، ملزم اپنے سسر خادم حسین کے گھر میں پناہ لئے ہوئے تھا ۔

مزید : علاقائی