ڈاکو دندناتے رہے شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈاکو دندناتے رہے شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرا ئع کے مطابق ڈیفنس اے میں زیڈ بلاک کے رہا ئشی فاروق کے گھر سے تین ڈاکو 9لاکھ،مغلپورہ گنج میں اسد کے گھر سے چار ڈاکو7لاکھ،لٹن روڈ چوبرجی کے رہائشی شمس کے گھر سے تین ڈاکو چار لاکھ 76ہزار،ڈیفنس بی جی بلاک میں حنیف کے گھر سے تین ڈاکو4لاکھ پچاس لاکھ،لٹن روڈ پی این ٹی کے رہا ئشی شرافت کے گھر سے تین ڈاکو 3لاکھ کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ دیگر وارداتوں میں ہربنس پو رہ توحید پارک میں نعمان سے 3لاکھ 90ہزار،لٹن روڈ شام نگر میں رمضان سے تین لاکھ،اقبال ٹاؤن مین بلیوارڈ میں عثمان اور اسکی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ،غازی آباد جناح سکیم میں اعظم اور اسکی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ ستوکتلہ گلشن بلاک میں ناصر سے نقدی مو ٹر سائیکل،وحدت کالونی رحمن پو رہ میں حمزہ سے 30ہزاراور ساندہ حکیماں والے بازارمیں آصف سے 40ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا ۔علاوہ ازیں اسلام پورہ میں نواز،نواب ٹاؤن میں ناصر ، غالب مارکیٹ میں ریاست گوالمنڈی سے منظورکی گاڑیاں جبکہ کاہنہ میں سلمان،نشتر کالونی میں اکرام ،سبزہ زار میں نواز ،گلبرگ میں ریحان ،شاد باغ میں مشتاق ،مزنگ میں مظہر ،کوٹ لکھپت میں مشتاق ،نیو نارکلی میں مشتا ق،گرین ٹاؤن میں شبیر ،شاد مان میں تنویر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی