عوامی تحریک نے شاہراہ دستور خالی کر دی،500خیمے لپیٹ لئے

عوامی تحریک نے شاہراہ دستور خالی کر دی،500خیمے لپیٹ لئے

 اسلام آباد( آن لائن +اے این این) عوامی تحریک نے شاہراہ دستور خالی کر دی،پارلیمنٹ ہاو¿س سے ڈی چوک تک500خیمے لپیٹ لئے،5ہزار شرکاءکو جانے کی اجازت،سی ڈی اے کے اہلکاروں نے صفائی ستھرائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے پارلیمنٹ سے لے کر ڈی چوک تک لگائے گئے پانچ سوخیمے لپیٹ لئے جن میں پانچ ہزار افراد مقیم تھے۔ یہ لوگ لاہور ،فیصل آباد،گوجرانوالہ اور جھنگ ڈویژن سے تعلق رکھتے تھے جودھرنے سے چلے گئے ہیں اور پھر واپس نہیں آئیںگے۔عوامی تحریک لیبر ونگ کے صدر ریاض بٹ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری نے حکمت عملی تبدیل کی ہے ،کارکنوں کو جلسوںکے انتظامات کے لئے بھیجاگیا ہے۔جوں جوں جلسے ہوتے جائیںگے ورکر واپس آتے جائیںگے۔فیصل آباد کا ہمارا جلسہ بڑا کامیاب ہوا وہاں سے ورکرز واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔کیبنٹ ڈویژن کے مقام پر ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔سی ڈی اے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین نے صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا

عوامی تحریک

مزید : صفحہ اول