این اے 149 ضمنی الیکشن ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ مایوس کن رہا

این اے 149 ضمنی الیکشن ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ مایوس کن رہا


ملتان ( جنرل رپورٹر،خصوصی رپورٹر،سٹاف رپورٹر ) این اے 149کے ضمنی الیکشن میں ووٹر ز کا ٹرن آؤٹ مایوس کن رہا بعد دوپہر تقریبا ساڑھے 3بجے تک ووٹوں کا تناسب 15سے 18فی صد تھا حالانکہ انتخابی مہم کے دوران مخدوم جاوید ہاشمی ، ملک عامر ڈوگر اور ڈاکٹر جاوید صدیقی کے حق میں بڑے بڑے جلسے ہوئے ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں بھی جلسے کئے ریلیاں نکالیں ۔ پورے حلقے میں بڑے بڑے ہولڈنگ اور پینا فیلکس بھی لگائے گئے لیکن اس کے باوجود پولنگ سٹیشنوں پر نوجوان ووٹرز کی تعداد کم تھی ادھر پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر جاوید صدیقی کے حق میں کم ووٹ پڑے جس کی وجہ سے مخدوم جاوید ہاشمی اور ملک عامر ڈوگر میں آخری وقت تک کانٹے دار مقابلہ کی فضا رہی اس حوالے سے نوجوان ووٹر ز کے ووٹ کاسٹ نہ کرنے کی وجہ تحریک انصاف کا الیکشن سے بائیکاٹ تصور کیا جارہا ہے ادھر دوپہر ساڑھے 3کے بعد ووٹر ز گھروں سے نکلے جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی لیکن پولنگ اسٹیشنوں پر2013ء الیکشن جیسا ماحول نہیں تھا مجموعی طور پر این اے 149کا الیکشن پر امن رہا البتہ معمولی جھڑ پوں کا سلسلہ جاری رہا پولیس اور سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اسی دوران پولنگ شمس آباد نمبر 132میں مخدوم جاوید ہاشمی کے حامیوں بلال بٹ ، راؤ انیس الرحمن ، افشین بٹ اور ملک عامر ڈوگر کے حامیوں تحریک انصاف کے طارق نعیم اللہ کے درمیان جھڑپیں ہوئیں پولنگ اسٹیشن نمبر 132پر پولنگ روک دی گئی اور اسی دوران ایس ایس پی آپریشن سمیت رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا تاہم پولنگ اسٹیشن ڈیڑھ گھنٹے تک بند رہی چیف انجینئر میپکو کے دفتر جب تحریک انصاف کی خواتین پولنگ اسٹیشن کے اندرانتخابی مہم چلا رہی تھی مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما ٹریسانے ان کیخلاف احتجاج کیا اور پولیس نے تحریک انصاف کی خواتین کو پولنگ سے باہر نکلا دوپہر ایک بجے تک گورنمنٹ ہائی سکول شمس آباد کے پولنگ اسٹیشن نمبر 102کل ووٹرز کی تعداد 11سو تھی جس میں سے سو ووٹ کاسٹ ہوئے پولنگ 105میں کل ووٹرز کی تعداد 767تھی جس میں سے 138کاسٹ ہوئے اسی طرح پولنگ نمبر 95پر کل ووٹر ز کی تعداد 1230جس میں پونے دو بجے تک 160ووٹ کاسٹ ہوئے اسی طرح دیگر پولنگ اسٹیشن پر بھی بہت کم تعداد میں دوپہر تک 150کے قریب فی پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ ہوئے ۔

مزید : صفحہ اول