ضمنی الیکشن ‘ کم ٹرن آوٹ نے مڈ ٹرم الیکشن کا مطالبہ مسترد کر دیا: پرویز رشید

ضمنی الیکشن ‘ کم ٹرن آوٹ نے مڈ ٹرم الیکشن کا مطالبہ مسترد کر دیا: پرویز رشید

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ملتان کے ضمنی الیکشن میں کم ٹرن آو¿ٹ نے تحریک انصاف کے مڈ ٹرم الیکشن کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ این اے 149 کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کی حمایت کے باوجود جیت کا مارجن پچھلے انتخابات سے کم ہے۔ کم ٹرن آو¿ٹ نے ثابت کردیا ہے کہ عوام نئے الیکشن کے موڈ میں نہیں ہیں۔ عوام نے حق رائے دہی استعمال کر کے موجودہ انتخابی نظام پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ایک بار پھر واضح ہو گیا ہے۔ انہوں نے جس نظام کو مسترد کیا اسی کے تحت ہونیوالے انتخابات پر شادیانے بجا رہے ہیں۔

پرویز رشید

مزید : صفحہ اول