لاہورہائیکورٹ بار کی جانب سے بائیومیٹرک آزمائشی انتخابات کا انعقاد

لاہورہائیکورٹ بار کی جانب سے بائیومیٹرک آزمائشی انتخابات کا انعقاد

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن پاکستان سے بازی لے گئی،ہائیکورٹ بار نے بائیومیٹرک نظام کے تحت آزمائشی انتخابات کرا دئیے۔ بائیو میٹرک نظام کے تحت ہونے والے آزمائشی انتخابات میں8فرضی امیدواروں نے حصہ لیا۔وکلاءنے نئے نظام کے تحت خوش دلی سے ووٹنگ میں حصہ لیا اور اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔انتخابی وقت ختم ہوتے ہی جدید نظام کے ذریعے اسی وقت انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔بائیو میٹرک نظام کے خالق لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے کہا کہ بار نے ہمیشہ اعلی روایات کو فروغ دیا ہے،اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان ملکی انتخابات بھی بائیو میٹرک نطام کے تحت کرائے تو دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔

آزمائشی انتخابات

مزید : صفحہ آخر