کراچی جلسہ ،پیپلز پارٹی پنجاب کے عہدیدار بذریعہ ہوائی جہا زجائینگے

کراچی جلسہ ،پیپلز پارٹی پنجاب کے عہدیدار بذریعہ ہوائی جہا زجائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( شہزاد ملک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے کل( 18)اکتوبر کو کراچی میں پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسے میں شرکت کے لئے پیپلز پارٹی پنجاب تنظیم اور لاہور تنظیم کے اہم عہدیدار بذریعہ ہوائی جہاز کراچی جائیں گے لیکن پنجاب اور لاہور کے کارکنان بذریعہ ٹرین ےا بسوں کے زریعے کراچی جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو جلسہ کے انتظامات کی تیارےوں کا جائزہ لینے کے لئے آج شام چھ بجے پی آئی اے کی 305فلائٹ کے زریعے کراچی چلے جائیں گے جبکہ پنجاب اور لاہور تنظیم کے بہت سے پارٹی عہدیدار کل ہفتہ کی صبح گیارہ بجے کی فلائٹ سے کراچی کے لئے روانہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے عہدیداروں کے بذریعہ ہوائی جہاز کراچی جانے کی وجہ سے ورکرز کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی جب بھٹو شہید اور بے نظیر شہید کی برسی پر جانا ہوتا ہے تو پارٹی کے بڑے عہدیدار اسی طرح سے کارکنوں کو ٹرین میں ریلوے سٹیشن سے ہی روانہ کرکے خود آرام کے ساتھ جہاز پر بیٹھ کر آتے ہیں اور ہمیں ایک لمبے اور تھکا دینے والے سفر کے لئے بے ےارو مدد گار ہی روانہ کر دیا جاتا ہے اور اس مرتبہ بھی کراچی کے جلسے میں شرکت کے لئے ورکرز کے لئے ٹرین اور بسوں کا انتظام کیا گیا ہے اور پارٹی عہدیدار خود ہوائی جہاز کے زریعے جا رہے ہیں ۔
کراچی جلسہ

مزید :

صفحہ آخر -