67 سال سے عوام نے؛ سٹیٹس، کو بر داشت کیا اب گو سٹیٹس گو کا وقت آن پہنچا سرج الحق

67 سال سے عوام نے؛ سٹیٹس، کو بر داشت کیا اب گو سٹیٹس گو کا وقت آن پہنچا سرج ...

              لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ 67 سال سے 5 فیصد کرپٹ اشرافیہ ، سیاستدانوں ، بیوروکریٹس نے ملک کو لوٹا ہے ۔ اسلامی نظام کے علاوہ کسی دوسرے نظام کا ملک میں کوئی مستقبل نہیں ۔ 21تا23 نومبر مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام قوم کو مایوسیوں سے نکالنے کا ذریعہ بنے گا۔ آج ایٹمی صلاحیت کے حامل ملک کے بارڈر بھی محفوظ نہیں ۔ نوجوانوں ، بزرگوں سمیت اہل وطن کے تمام طبقات سے خوشحال اسلامی پاکستان کے قیام کے لیے ساتھ دینے کی اپیل کرتاہوں ۔ 67 سال سے عوام نے سٹیٹس کو کو برداشت کیا اب گو سٹیٹس کو کا وقت آ گیاہے ۔ حکمرانوں اور ان کی اولادوں نے بیرون ملک محلات تعمیر کیے اور وہاں کے بینک اکاﺅنٹس میں قومی دولت کو جمع کیاہے ۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماﺅں کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق نے تمام سیاسی ورکروں اور نوجوانوں کو اپیل کی کہ وہ تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی تو دن رات محنت کرکے زر مبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں جبکہ یہ پانچ فیصد مراعت یافتہ طبقہ یہاں س دولت کو اپنے بیرون ملک اکاو¿نٹس میں منتقل کررہا ہے۔جس کے باعث ہر پاکستان کا ایک ایک بال ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بار پھر پاکستان کی سرحدوں پر یلغار کررہا ہے جبکہ سیالکوٹ میں ہزاروں شہری ہجرت کرنے پر بھی مجبور ہوگئے لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ایسا سپر پاکستان بنائیں گے جو صرف نام ہی کی نیوکلیئر پاور نہیں ہوگا بلکہ دنیا کے لیے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے سایہ میں اجتماع کے دوران وہ تحریک پاکستان کی کامیابی کے لیے عوامی ایجنڈے کے خدوخال کا اعلان کریں گے اور بتائیں گے کہ پاکستان جس کو دنیا میں ایک تماشہ بنادیا گیا ہے اسے کس طرح دوبارہ ایک باوقار ملک بنایا جائے گا۔اس سوال پر کہ کیا جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخواہ حکومت سے الگ ہوکر یہ تحریک چلائے گی۔ سراج الحق نے کہا کہ اگرچہ خیبرپختونخواہ حکومت میں شامل ان کے تین وزراءبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اس کے باوجود حکومت چھوڑنا جماعت اسلامی کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر