سیلاب سے بچنے کیلئے پنجاب حکومت نے جو57 ارب مختص کیے وہ پیسے کہاں گئے ؟ طاہر القادری

سیلاب سے بچنے کیلئے پنجاب حکومت نے جو57 ارب مختص کیے وہ پیسے کہاں گئے ؟ طاہر ...

  منڈی شاہ جیونہ ،چنیوٹ(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)وڈیروں ،جاگیر داروں کے سامنے جھکتے رہے تو یہ آپ کی بوٹیاں تک نوچ لیں گے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے 2010میں پنجاب حکومت نے 57ارب روپے فِکس کیے تھے وہ پیسے کہاں گئے میں غریبوں کی جنگ لڑ رہا ہوں ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا سیلاب زدگان سے خطاب ،تفصیل کے مطابق منڈی شاہ جیونہ کے علاقہ چنڈ بھروانہ کے مقام پر گزشتہ روز علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیلاب زدگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فیصل آباد میں ایک کامیاب جلسہ کیا فیصل آباد کی تاریخ میں آج تک ایسا جلسہ کسی نے نہیں کیا انہوں نے کہا کہ میں نے چاہا کہ فیصل آباد کے دورہ کے ساتھ ساتھ جھنگ کا دورہ بھی کر لوں انہوں نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ فیصل آباد میں انقلاب آ گیا اور اب فیصل آباد کے بعد 19تاریخ کو مینار پاکستان سے انقلاب کی پرواز شروع ہو گی اور ایسی پرواز ہو گی کہ ملک کے گھر گھر سے انقلاب کے نغمے گونجیں گے جو نظارہ میرے وطن جھنگ کے لوگوں نے پیش کیے ہیں اب مجھے یقین ہو گیا ہے ہر جگہ انقلاب پہنچے گا کیونکہ انقلاب جھنگ میں آگیا ہے، جھنگ کے جو نظارے میں نے دیکھے ہیں میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ جھنگ میرے انقلاب کا قلعہ ہے ، آپ اسی طرح کے حکمرانوں کی زد میں رہے تو آپ کا یہ گلہ گھونٹ دیں گے اگران جاگیر داروں کے سامنے جھکتے رہے اگر آپ وڈیروں کی چار پائیوں کے سامنے نیچے بیٹھتے رہے تو یہ آپ کی بوٹیاں تک نوچ لیں گے انہوں نے کہا کہ پچھلے سیلاب 2010کے بعد پنجاب حکومت نے 57ارب روپے فکس کیے تھے تاکہ ایسے انتظامات کریں گے کہ سیلاب نہ آئے وہ پیسے کہاں گئے ۔ حکومت نے جو پچیس پچیس ہزار والے چیک غریبوں میں تقسیم کیے تھے وہ غریبوں کو نہیں ملے پچھلے تین سال سے گنے کی قیمت ایک سو ستر روپے فی من کھڑی ہے جبکہ پیداواری خرچے ان تین سالوں میںدو گنا سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں کسانوں کو انہوں نے پھانسی دے دی ہے اور خشک لکڑی کی قیمت چار سو روپے سے سات سو روپے فی من یہ انہوں نے اس لیے کیا تاکہ پاکستان کے کسان اجڑیں اور زراعت جو کہ یہ انڈیا سے خرید رہے ہیں تاکہ انڈیا سے کاروبار بڑھے اور انڈیا کو فائدہ ہو ، خطاب کے بعد ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری نے سیلاب زدگان میں راشن تقسیم کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران مزےد کہا کہ سےلاب متاثرےن کے غم مےں ہم برابر کے شرےک ہے اور ان کی آباد کاری تک ہم چےن سے نہےں بےٹھے گے۔ اس موقع پر منہاج القرآن چنےوٹ کے ضلعی ناظم صفدر عباسی ضلعی صدر رفےق احمد تحصےل صدر سےد حسنات شاہ عوامی تحرےک کے جنرل سےکرٹری ممتاز علی قادری اور دےگر عہدہ دار بھی ہمراہ تھے ۔

طاہر القادری

 

مزید : صفحہ آخر