دھاندلی کی تحقیقات تک وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست نا قابل سماعت قرار

دھاندلی کی تحقیقات تک وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست نا قابل سماعت ...

                         لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات تک وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی، مسٹرجسٹس اعجاز الاحسن نے گزشتہ روزاس سلسلے میں تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے قریشی محمد اسلم کی طرف سے دائر درخواست پر بطور اعتراض کیس پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی، تحریری فیصلے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 199کے تحت یہ درخواست ناقابل سماعت ہے جبکہ آئین کے آرٹیکل 248کے تحت وزیر اعظم کو استثنیٰ حاصل ہے اور انکے خلاف براہ راست درخواست دائر نہیں کی جا سکتی، فیصلے کے مطابق درخواست گزار وزیر اعظم کے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کا بھی کوئی ثبوت پیش نہیں سکے جس کے باعث رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا جا رہا ہے۔

سماعت قرار

 

مزید : صفحہ آخر