میرا کو مدعو کرنے پر گرلز کالج انتظامیہ سے رپورٹ طلب

میرا کو مدعو کرنے پر گرلز کالج انتظامیہ سے رپورٹ طلب
میرا کو مدعو کرنے پر گرلز کالج انتظامیہ سے رپورٹ طلب

  

ملتان (ویب ڈیسک) سٹی گرلز کالج میں فلمسٹار میرا کو مدعو کرنے باےر ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن پروفیسر شمیم عارف کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان پروفیسر منصور شاہ نے کالج انتظامیہ سے تحریری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پروفیسر منصور شاہ کا کہنا ہے کہ سرکاری و پرائیویٹ کالجز میں فنکاروں کے بلانے پر پابندی ہے مگر کالج نے ناصرف اس کی پروانہ کی بلکہ فحش ویڈیو سکینڈل میں ملوث فلمسٹار میرا کو مدعو کیا تاہم کالج کی طرف سے تحریری رپورٹ ملنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری طرف سٹی گرلز کالج انتظامیہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان کو موقف دیا ہے کہ انہوں نے میرا کو مدعو نہیں کیا تھا، وہ خود اپنے ہسپتال کے فنڈریزنگ کیلئے آئیں۔ دریں اثناءپنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسر تنویر شاہ نے بھی کالج اقدامات کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کی اداروں کو گرلز کالجوں میں نہیں بلانا چاہیے۔ ادھر سٹی گرلز کالج میں وزٹ پر یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کالج کی اکثر طالبات نے میرا کی شادی و سکینڈ کے بارے میں بھی سوالات کئے اور میرا دلچسپی سے تمام جوابات دیتی رہیں۔ ڈاکٹر حمیدہ خانم اور طاہرہ نجم نے کہا کہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عورت کو عزت دینا عورت کی توہین ہے، میرا کو پہلے اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔

مزید : تفریح