گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچی جاں بحق ہوگئی

گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچی جاں بحق ہوگئی
گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچی جاں بحق ہوگئی

  

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک )گوجرانوالہ میں گھر میں ناشتہ پکانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے بچی جاں بحق اور ماں، دوبیٹیوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سمن آباد چنگی کے علاقے میں ایک گھر میںناشتہ بنانے کے دوران گیس لیک ہونے سے سلنڈر پھٹ گیا۔ واقعے میں ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ماں، دوبیٹیوں سمیت 4افراد بھی جھلس کر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں انہیں طبی امدا د فراہم کی جارہی ہے ۔

مزید : گوجرانوالہ