منشیات کا استعمال ، امریکی نیوی نے نائب صدر جوبائیڈن کے بیٹے کو فارغ کردیا

منشیات کا استعمال ، امریکی نیوی نے نائب صدر جوبائیڈن کے بیٹے کو فارغ کردیا
 منشیات کا استعمال ، امریکی نیوی نے نائب صدر جوبائیڈن کے بیٹے کو فارغ کردیا

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے کو منشیات کے استعمال پر فوج سے نکال دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہنٹر بائیڈن کے خلاف جون 2013 ءمیں منشیات کے استعمال کا مقدمہ درج کیا گیا اور فروری 2014ءمیں انہیں نیوی کی ریزرو فورسز سے نکال دیا گیا تاہم معاملے کی حساس نوعیت کے باعث میڈیا کو اس حوالے سے لاعلم رکھا گیا۔ امریکی نائب صدر کے بیٹے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے حکام کے فیصلے کو قبول کیا ہے اور اب وہ اس غلطی کو ماضی کا حصہ سمجھ کر بہتر انداز میں آگے بڑھنے کیلئے پرامید ہیں۔

مزید : بین الاقوامی