عوام جوفیصلہ کریں ، اُسے قبول کرناچاہیے : گورنرپنجاب

عوام جوفیصلہ کریں ، اُسے قبول کرناچاہیے : گورنرپنجاب
عوام جوفیصلہ کریں ، اُسے قبول کرناچاہیے : گورنرپنجاب

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہاہے کہ عوام جو فیصلہ کریں ، اُسے قبول کرناچاہیے ، وہ عامر ڈوگرکو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ، دیگرجماعتوں کو بھی معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہیں ۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہاہے کہ وہ کسی لندن پلان کا حصہ نہیں تھے ، بے روزگاری اور انصاف نہ ملنا عوام کے بڑے مسائل ہیں ، حکومت اور دھرنادینے والی جماعتوں کو تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرناچاہیے ، بھارت میں کوئی دھاندلی کی شکایت نہیں ہوتی کیونکہ وہاں بائیومیٹرک سسٹم موجود ہے ۔ اُن کاکہناتھاکہ حکومت کام کررہی ہے ، جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دورکریں گے ۔

مزید : قومی