جسم فروشی سے انکار پر تشدد کا نشانہ بننے و الی خاتون ہسپتال میں چل بسی

جسم فروشی سے انکار پر تشدد کا نشانہ بننے و الی خاتون ہسپتال میں چل بسی
جسم فروشی سے انکار پر تشدد کا نشانہ بننے و الی خاتون ہسپتال میں چل بسی

  

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) جسم فروشی سے انکار پرشوہر کے تشدد کا نشانہ بننے و الی خاتون ہسپتال میں چل بسی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ مقصود عالم میں جسم فروشی سے انکار پر مبینہ خاوند کے تشدد کا نشانہ بننے والی سمیرا بی بی سات روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہارگئی۔ درندہ صفت گرفتار ملزم ذوالفقار کے مطابق وہ اپنی بیوی سمیرا بی بی جس کا اصلی نام سونیا بی بی دختر امیر احمد بھٹہ تھا ، کو ورغلا کر حجرے میں لایا اور اسے جسم فروشی پر مجبور کیا ۔ اس کے انکار کرنے پر اس نے سمیرا پر تشدد کیا جس کے دوران اس کی چیخ و پکار سے اہل محلہ کو علم ہوگیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا ۔

مزید : جرم و انصاف