سنٹرل جیل کراچی توڑنے کی سازش ناکام ، مزید دہشتگردگرفتار

سنٹرل جیل کراچی توڑنے کی سازش ناکام ، مزید دہشتگردگرفتار
سنٹرل جیل کراچی توڑنے کی سازش ناکام ، مزید دہشتگردگرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے پہلے سے گرفتارافراد کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے سنٹرل جیل توڑنے کی سازش ناکام بنادی اور آٹھ مشتبہ دہشتگردوں کوحراست میں لے لیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق رینجرز نے سرنگ کھودنے والے افراد کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ ملزموں کا حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور نقشے برآمد کرلیے گئے ۔ یہ کارروائیاں گلشن اقبال ، لیموں گوٹھ اور صفوراچورنگی کے قریب کی گئیں ۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیاکہ آٹھ محرم کو جیل کے گیٹ پر خود کش حملہ کرنا چاہتے تھے ۔

یادرہے کہ اس سے قبل رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے سنٹرل جیل کے قریب واقع گھر سے بنائی گئی سرنگ برآمد کرکے ملزموں کو پکڑلیاتھا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں