داعش کی وال چاکنگ سے شہر قائد کے شہریوں میں بے چینی گئی
کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے کئی علاقوں میں عراق اور شام میں برسرپیکار عسکریت پسند تنظیم داعش کی جانب سے وال چاکنگ کی گئی ہے جس سے شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ، منگھو پیر اور گلشن معمار کے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع ملیر کے گوٹھ احسن آباد کی ایک چوکی پر بھی داعش کی وال چاکنگ دیکھی گئی جبکہ سپر ہائی وے پر جگہ جگہ دیواروں پر داعش کی تشہیر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے سندھ حکومت کو حال ہی میں ایک خط لکھا تھا جس میں متنبہ کیا گیا تھا کہ ملک میں 200 سے زائد چھوٹی بڑی مذہبی جماعتوں نے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے بڑھادئیے ہیں اور خدشہ ہے کہ بعض کالعدم تنظیموں کے عسکری ونگز مل کر تخریبی کارروائیوں کی کوشش کریں گے۔