لتا منگیشکر نے اپنا انگریزی میں گایا ہوا گانا فیس بک پر اپ لوڈ کردیا
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر اردو اور ہندی سمیت بر صغیر کی مختلف زبانوں میں نغمے گاتی رہی ہیں اور دنیا بھر کے شائقین محظوظ ہوتے رہے ہیں لیکن اب مداح انگریزی زبان میں گائے ہوئے ان کے ایک گیت سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ لتا منگیشکر نے 1985ءمیں ایک کنسرٹ کے دوران اپنی ایک کینیڈین گلوکارہ دوست کی فرمائش پر ایک انگریزی نغمہ”یو نیڈڈ می“ گایا تھا۔ اس گیت کا لنک لتا نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر مداحوں کیلئے اپ لوڈ کیا ہے جسے اب تک لاکھوں مداح لائیک کرچکے ہیں۔لتا منگیشکر کو سروں کی ملکہ کہا جاتا ہے ،انہوں نے برصغیر کی 30 مختلف زبانوں میں گیت گائے ہیں۔