بلغاریہ میں خون پینے والے ویمپائر کی قبر دریافت کر لی گئی

بلغاریہ میں خون پینے والے ویمپائر کی قبر دریافت کر لی گئی
بلغاریہ میں خون پینے والے ویمپائر کی قبر دریافت کر لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوفیہ (ویب ڈیسک) بلغاریہ میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک پہاڑ پر قبر دریافت کی ہے جس میں ویمپائر کو دفن کیا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آثار قدیمہ کے ماہر نکولائی اوچوروف نے اپنے دعوے کے ثبوت میں کہا کہ ملنے والی لاش کے جسم میں لوہے کی سلاخ پروئی گئی تھی جو ویمپائر کےخلاف لڑنےوالوں نے پروئی تھی۔ انکا کہنا ہے کہ یہ قبر 13 ویں صدی کی ہے اور بلغاریہ کے قدیم تاریخی شہر پریکون میں دریافت ہوئی ہے ، یہ شہر ”ٹیمپل آف ڈائنیسس“ یعنی یونانی دیوتاو¿ں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور یہاں اس سے قبل بھی ویمپائر کی قبروں کی دریافت ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ ویمپائرز کے بارے میں مشرقی یورپ اور بلقان ممالک میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ یہ لوگ انسانی خون پی کر زندہ رہتے تھے اور جس کا خون پیتے وہ بھی ویمپائر بن جاتا تھا۔ اس وقت کے مذہبی پیشوا اس شخص کو زندہ دفن کردیتے اورا سکے جسم میں لوہے کی سلاخ پرو دیتے تاکہ کہیں یہ شیطانی روح واپس آکر دوسرے لوگوں میں منتقل نہ ہوجائے۔

مزید :

تفریح -