سکول کی کھدائی کے دوران خاتون کا ڈھانچہ برآمد ہوگیا

سکول کی کھدائی کے دوران خاتون کا ڈھانچہ برآمد ہوگیا
سکول کی کھدائی کے دوران خاتون کا ڈھانچہ برآمد ہوگیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) کاہنہ میں کھدائی کے دوران 35 سالہ خاتون کا ڈھانچہ برآمد ہوگیا ، پولیس نے شوہر کو شامل تفتیش کرنے کےلئے تلاش شروع کردی ہے۔ چوکی سوئے آصل کے گاﺅں میں سکول کی کھدائی کے کام کے دوران ایک خاتون کا ڈھانچہ برآمد ہوا جس کے باعث سکول کی تعمیر کا کام روک کر پولیس کو اطلاع کی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ڈھانچے کو قبضہ میں لے لیا اوراس کے متعلق تفتیش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق خاتون کو قتل کرکے لاش مکان میں ہی دفن کردی گئی تھی اور مالک مکان یہ جگہ دو سال قبل فروخت کرکے ہاں سے چلا گیا۔ پولیس نے سابق مالک مکان کی تلاش شروع کردی ہے اور جلد ہی اس کو گرفتار کرکے اصل حقائق سامنے آجائیں گے، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروادی ہے ۔

مزید : لاہور