شام میں ایرانی جنرل کے مارے جانے کی اطلاعات

شام میں ایرانی جنرل کے مارے جانے کی اطلاعات
شام میں ایرانی جنرل کے مارے جانے کی اطلاعات

  

دمشق، تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں ہاتھوں ایرانی جنرل کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جن کی تصدیق تاحال مختلف میڈیانمائندوں کی طرف سے صرف سماجی رابطوں کی ویب سائیٹوں پر ہی ہوسکی ۔

مختلف ویب پورٹلزمیں دعویٰ کیاگیاہے کہ ایران کی اہم باسیج فورس سے تعلق رکھنے والے جنرل جبار درسیاوی شامی انقلابیوں کے ہاتھوں حلب شہر کے علاقے حندرات میں جاری لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں ،وہ پاسدران انقلاب کے پرانے جنگجو تھے اور اس سے قبل اسی کی دہائی میں ہونے والی ایران،عراق جنگ میں بھی داد شجاعت دے چکے تھے۔

مزید : بین الاقوامی