اداکارہ نرگس نے بھی فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردیں

اداکارہ نرگس نے بھی فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردیں
اداکارہ نرگس نے بھی فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردیں

  

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ نرگس نے بھی فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نرگس ذاتی پروڈکشن کے تحت اردو فلم بنائیں گی جسکی تمام تر نگرانی ان کے چھوٹے بھائی خرم ادریس کریں گے جب کہ فلم کی کاسٹ اور ڈائریکٹر فائنل کیا جارہا ہے۔ فلم کی کہانی خود نرگس نے لکھوائی ہے اور وہ خود ہی تمام معاملات کو دیکھیں گی لیکن منظر عام پر نہیں آئیں گی۔ واضح رہے اس سے قبل اداکارہ نرگس خود تین فلمیں پروڈیوس کرچکی ہیں لیکن تب انہوں نے ان فلموں میں خود اداکاری کی تھی لیکن تاحال یہ علم نہیں ہوسکا کہ خود نرگس ان فلموں میں کام کریں گی یا نہیں۔

مزید : تفریح