گھر میں آگ لگنے سے جھلسنے والی ایک اور بچی دم توڑ گئی

گھر میں آگ لگنے سے جھلسنے والی ایک اور بچی دم توڑ گئی
گھر میں آگ لگنے سے جھلسنے والی ایک اور بچی دم توڑ گئی

  

مظفرگڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک ) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں دیاسلائی جلاتے ہوئے ڈیزل کے کین میں آگ لگنے سے جھلسنے والی مزیدایک بچی دم توڑ گئی جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9ہو گئی ہے جن میں8بچے شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق 30ستمبرکی رات مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے ہیڈ بکائنی میں دیاسلائی جلاتے ہوئے ڈیزل کے کین میں آگ لگ گئی تھی اور کین دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کی زد میں آکر 12بچوں اور2خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے14افراد جھلس گئے تھے جنھیں تشویشناک حالت میں نشترسپتال ملتان منتقل کیا گیا۔ جن میں 8 بچوں سمیت ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ جمعے کو 7سالہ مشعل بھی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد9ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ بستی غوث بخش کے جس گھر میں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے جسکے باعث بستی کے مکین پٹرولیم مصنوعات کی مدد سے دیاسلائی کا استعمال کرتے ہیں اور مذکورہ خوفناک واقعہ بھی دیاسلائی کی وجہ سے پیش آیا۔

مزید : مظفرگڑھ