خیبر پختونخوا میں 90 روز میں بلدیاتی انتخابات کرانے والے کہاں ہیں: عابد شیر علی

خیبر پختونخوا میں 90 روز میں بلدیاتی انتخابات کرانے والے کہاں ہیں: عابد شیر ...
خیبر پختونخوا میں 90 روز میں بلدیاتی انتخابات کرانے والے کہاں ہیں: عابد شیر علی

  

 فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ ملتان کا الیکشن جمہوریت کی فتح ہے۔خیبر پختونخوا میں 90 روز میں بلدیاتی انتخابات کرانے والے کہاں ہیں؟، بل ادا نہ کرنے پر غریب آدمی کا میٹر کٹ سکتا ہے تو عمران خان کا کیوں نہیں کٹ سکتا ۔

 نڑوالا روڈ پر واسا کے پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ تعلیم عام کرنے والے بتائیں کہ خیبر پختونخوا میں ایک بھی استاد بھرتی کیوں نہیں کیا گیا جبکہ بلدیاتی انتخابات 90 روز میں کرانے والے اب کہاں ہیں۔ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی صورت حال خراب ہے 15 ماہ سے کوئی بھی انقلابی پروگرام نہیں لا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دوہرا معیار ہے ایک جانب پارلیمنٹ کو نہیں مانتے او راستعفی دیتے ہیں جبکہ دوسری جانب الیکشن لڑ رہے ہیں ،ملتان کا الیکشن جمہوریت کی فتح ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بل ادا نہ کرنے پر غریب آدمی کا میٹر کٹ سکتا ہے تو پھر عمران خان کا کیوں نہیں۔

مزید : فیصل آباد /اہم خبریں