شادی کے گھر میں صف ماتم ، فائرنگ سے دو کم سن بچے جاں بحق ہوگئے
شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) شیخوپورہ میں شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گیا، مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاو¿ں میں مہندی کی تقریب میں شریک نشے میں دھت نوجوانوں نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ساتوں کلاس کا طالب علم عمیراور تیرہ سالہ شہروز موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔