دیپیکا پڈوکون اپنے والد کو بھی اداکاری میں لے آئی

دیپیکا پڈوکون اپنے والد کو بھی اداکاری میں لے آئی
دیپیکا پڈوکون اپنے والد کو بھی اداکاری میں لے آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون بالآخر اپنے والد کو بھی اداکاری کے میدان میں لے آئی ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے اپنے والد سپورٹس لیجنڈ پرکاش پڈوکون کے ساتھ بھارت کے ایک نجی بینک کی ایک پرنٹ ایڈ میں اداکاری کرتی دکھائی دی ہیں اور یہ کمرشل ایڈ جلد ہی بھارتی میڈیا پر جاری کیا جائے گا۔
بھارت کے پہلے بیڈمنٹن اسٹار پرکاش پڈوکون خود بھی خوش الحان ہیں اور ذرائع کے مطابق ایڈ کی شوٹنگ کے دوران پرکاش کیمرے کے سامنے بہت شرمیلے سے نظر آئے جس پر ان کی بیٹی دیپیکا پڈوکون ان کی ہمت بندھاتے نظر آئیں۔ ایک اور ذرائع نے بتایا کہ ان کے والد کو باندرا میں رجسٹرار آفس دیکھا گیا جہاں پر ان کو دیپیکا کے گھر کی کچھ رجسٹریشن معاملات کو مکمل کروانا تھا تو اس دوران وہ باہر قطار میں اپنی باری کا بڑے صبر سے انتظار کرتے رہے۔

مزید :

تفریح -