رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری مایوس کن رہی:سٹیٹ بینک

رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری مایوس کن رہی:سٹیٹ بینک
رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری مایوس کن رہی:سٹیٹ بینک

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں بیرونی سرمایاکاری کےصورتحال مایوس کن رہی۔ سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے جولائی تا ستمبر 2014 ءبیرونی سرمایہ کاری کا حجم 8 فیصد کمی سے 31 کروڑر ڈالر تک محدود رہا۔ سیاسی عدم استحکام اور توانائی بحران کے باعث جہاں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 26 فیصد کمی سے 17 کروڑ ڈالر رہی وہیں سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی پرکشش قیمتوں کے باعث عالمی سرمایاکاروں نے گزشتہ روزکے مقابلے 3 گنا زائد سرمایہ کاری کی اور جولائی سے ستمبر کے دوران 18 کروڑ ڈالرز کے قریب شیئرز خرید ڈالے۔

مزید : بزنس