مردوں کے لئے مخصوص آئسکریم بھی آگئی

مردوں کے لئے مخصوص آئسکریم بھی آگئی
مردوں کے لئے مخصوص آئسکریم بھی آگئی

  

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) مردانہ طاقت کیلئے تیز ہدف نسخے کے طور پر استعمال ہونے والی دوا ویاگرا کو اب پہلی دفع آئس کریم کی صورت میں متعارف کروادیا گیا ہے جسے کھاتے ہی جوش کے جھٹکے لگنا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس آئس کریم کا نام Lick Me I'm Delicious ہے اور اس میں 25 ملی گرام ویاگرا ڈالی گئی ہے۔ شوبز سے تعلق رکھنے والی کچھ مشہور شخصیات نے اس آئس کریم کو کھانے کے بعد اس کی بہت تعریف کی اور اسے بہت موثر پایا۔ ابھی اس آئس کریم کو بڑے پیمانے پر متعارف نہیں کروایا گیا تاہم ماہرین صحت نے اس پر سخت تنقید کا آغاز کردیا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ویاگرا استعمال کرنے والے مردوں میں جان لیوا میلانوما جلدی کینسر کی شرح 84 فیصد تک بڑھ جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے اسے خوش ذائقہ خوراک کی صورت میں متعارف کروانے کی سخت مذمت کی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس