اتفاق فاؤنڈری بند پڑی،عمران خان نواز شریف کے غیر ملکی اثاثے ثابت کریں: پرویز رشید

اتفاق فاؤنڈری بند پڑی،عمران خان نواز شریف کے غیر ملکی اثاثے ثابت کریں: ...
 اتفاق فاؤنڈری بند پڑی،عمران خان نواز شریف کے غیر ملکی اثاثے ثابت کریں: پرویز رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ19 سال قبل اتفاق فاؤنڈری بند ہو گئی تھی اور آج شریف برادران کا اس سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان بیرون ملک میں نواز شریف کے اثاثے ثابت کریں ہم انہیں بنی گالہ کے برابر اثاثے دے دیں گے۔میڈیا سے بات چیت مین ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے میں جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہوتا ہے، عمران خان کی ہوس اقتدار کے لئے ہے ,دھرنے والے شور مچاتے رہیں گے کیونکہ ان کا مقصد ہی ملکی ترقی سے توجہ ہٹانا تھا  مگر ہم اپنا کام کرتے رہیں گے کیونکہ قوم نے ہمیں خدمت کرنے کے لئے ہی منتخب کیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں