فیس بک نے نیا فیچر متعارف کر ا دیا

فیس بک نے نیا فیچر متعارف کر ا دیا
فیس بک نے نیا فیچر متعارف کر ا دیا

  

نیو یارک(نیوز ڈیسک) فیس بُک نے ایک ایسا حفاظتی آلہ تیار کر لیا ہے جو فیس بُک صارفین کے دوستوں اور اہل خانہ کو آفات سے پہلے اور بعد میں بتائے گا کہ وہ ان قدرتی آفات سے محفوظ ہیں۔ اس آلے کا نام سیفٹی چیک رکھا گیا ہے جو دنیا بھر میں اس سوشل نیٹ ورک کے1.32 ملین صارفین کے لئے دستیاب ہو گا اس سیفٹی چیک کے اپنے فیچرز ہیں اور دنیا بھر کے صارفین ان سے استفادہ کر سکیں گے، جن میں بالخصوص ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھنے والے صارفین ہیں۔ یاد رہے کہ فیس بُک پر پہلے ہی زلزے و دیگر ایسی قدرتی آفات کی اطلاع صارفین اپنے دوستوں کو دیتے ہیں کہ وہ محفوظ ہیں، لیکن فیس بُک کا کہنا ہے کہ اس حفاظتی آلے کے آنے سے یہ اطلاع اور آسان ہو جائے گی، جب کوئی صارف اپنے فیس بُک اکاﺅنٹ پر اس ٹول کو ایکٹیویٹ کر لے گا تو اس کے پرو فائل میں درج اس کی لوکیشن کے حساب سے یہ ٹول اس کی اصل لوکیشن بتائے گا اور اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے گا کہ آخری باراس نے کب اور کس شہر میں انٹرنیٹ استعمال کیا اگر آپ کا دوست کسی ایسی جگہ پر ہو گا جہاں کوئی قدرتی آفت ہو تو یہ ٹول آپ کو بتا دے گا کہ آپ کا دوست محفوظ ہے یا نہیں۔

مزید : تفریح