عمران خان نے 2ماہ بعد نئی ’سیاسی چال‘ کا عندیہ دے دیا

عمران خان نے 2ماہ بعد نئی ’سیاسی چال‘ کا عندیہ دے دیا
عمران خان نے 2ماہ بعد نئی ’سیاسی چال‘ کا عندیہ دے دیا

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا استعفیٰ لئے بغیر کسی صورت دھرنا ختم نہیں ہو گا، ویسے بھی میں ہار ماننے والا نہیں ہوں، دو ماہ کے دوران پورے ملک میں جلسے مکمل ہو جائیں گے ، اگر پورا پاکستان جاگ گیا تو نواز شریف کا کرسی پر بیٹھا رہنا مشکل ہو جائے گالیکن میں دو مہینوں کے بعد میں اگلی سیاسی چال کا اعلان کروں گااور انشااللہ اگلی عید سے پہلے نیا پاکستان بن جائے گا۔ آزادی مارچ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج دھرنے کو 65 دن مکمل ہو گئے ہیں، جب دھرنا شروع کیا تھا تو گرمی برداشت کرنی پڑتی تھی اور اب سردی آ رہی ہے، اس لئے سردی برداشت کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ پور ے ملک میں دھرنے کی وجہ سے آگاہی پھیل رہی ہے، لاہور میں ملکی تاریخ کا بڑاجلسہ ہوا جس کے بعدکراچی، میانوالی اورملتان کا میدان سجا تھااور آج سرگودھا میں بھی بہت بڑا جلسہ ہوا ہے، اس کے بعد اگلے جمعے کو گجرات میں میدان سجائیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں