رانی مکھر جی حمل کے دوران میڈیا کے سامنے آنے سے کترانے لگیں ،بیرون ملک روانہ

رانی مکھر جی حمل کے دوران میڈیا کے سامنے آنے سے کترانے لگیں ،بیرون ملک روانہ
رانی مکھر جی حمل کے دوران میڈیا کے سامنے آنے سے کترانے لگیں ،بیرون ملک روانہ

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں یہ بات زبان زدعام ہے کہ بالی ووڈاداکارہ رانی مکھر جی اوران کے شوہرادیتیاچوپڑا کےپہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے اوررانی مکھر جی زندگی کے اس اہم مرحلے کو بھی انجوائے کررہی ہیں تاہم اطلاعات ہیں کہ رانی مکھر جی ’درگاپوجا‘ کی تقریبات میں حصہ نہیں لیں گی کیونکہ وہ حمل کے دوران عوام کے سامنے نہیں آنا چاہتیں اور بیرون ملک روانہ ہوگئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق رانی مکھر جی کا میڈیا سے رویہ ہمیشہ سے دوستانہ رہاہے لیکن لگتاہے کہ ادیتیاچوپڑا کےمیڈیا کیساتھ مضحکہ خیز رویے کا نشانہ رانی مکھر جی بھی بن گئی ہیں ۔ یادرہے کہ گزشتہ سال اپریل میں رانی مکھر جی اور ادیتیااچوپڑا کی شادی ہوئی تھی اور رانی مکھر نے ’اٹلی میں دوستوں اور خاندان کیساتھ ایک خوبصورت شادی قراردیاتھا‘۔

مزید :

تفریح -