بھارتی سازش ناکام ،دشمن کو ایک مرتب پھر منہ کی کھانی پڑ گئی ،گلگت بلتستان کے حوالے سے پاکستان کو دنیا میں بڑی کامیابی مل گئی

بھارتی سازش ناکام ،دشمن کو ایک مرتب پھر منہ کی کھانی پڑ گئی ،گلگت بلتستان کے ...
بھارتی سازش ناکام ،دشمن کو ایک مرتب پھر منہ کی کھانی پڑ گئی ،گلگت بلتستان کے حوالے سے پاکستان کو دنیا میں بڑی کامیابی مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(مانٹیرنگ ڈیسک)گرین کلائمیٹ فنڈ نے بھارتی مخالفت کو مسترد کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے لیے موسمی تغیر سے موافقت کا پراجیکٹ منظور کر لیا ۔ کوریا میں گرین کلائمیٹ فنڈ کا 14واں اجلاس ہوا جس میں اس پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

بالآخر بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کا ’ثبوت‘ پیش کردیا، دیکھ کرآپ کی ہنسی نکل جائے گی

اس پراجیکٹ کے تحت گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثر ات کا جائزہ لیا جائے گا ،برفانی جھیلوں میں آنے والے سیلاب سے قیمتوں جانوں کے ضائع بچنے کے لیے اقدمات کیے جائیں گے اور گلگت بلتستان کے 7اضلاع جبکہ خیبر پختونخواہ کے 5اضلاع میں انفراسٹرکچر کو بھی بہتر کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران بھارت نے تکنیکی وجوہات پیش کر کے اس پراجیکٹ کی مخالفت کی جس سے گلگت بلتستان ،چترال اور شمالی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے کوشش کی جائے گی ۔بھارت نے اعتراض اٹھایا کہ اس پراجیکٹ میں خامیاں ہیں اور اس سے خطے میں تباہ کن حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔اجلاس میں موجود 23 بورڈ ممبران نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس پراجیکٹ کی منظوری دے دی ۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اس پراجیکٹ سے پاکستان کے شمالی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی زندگی میں بہتری آئے گی ۔

مزید :

قومی -