دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک کے جنگل میں نظر آنے والی یہ انسان نما چیز دراصل کیا ہے؟ ایک ویڈیو جس نے تہلکہ برپا کردیا

دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک کے جنگل میں نظر آنے والی یہ انسان نما چیز دراصل ...
دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک کے جنگل میں نظر آنے والی یہ انسان نما چیز دراصل کیا ہے؟ ایک ویڈیو جس نے تہلکہ برپا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں پراسرار مخلوقات کی موجودگی کی کہانیاں عام پائی جاتی ہیں اور ان میں سے ایک مشہور کہانی بعض ممالک کے دور افنادہ پہاڑوں اور جنگلوں میں پایا جانے والا ایک ایسا جانور ہے جو جسامت میں بہت بڑا ہے اور دیکھنے میں ریچھ اور انسان کا امتزاج نظر آتا ہے۔ اسے اس کے بڑے بڑے پیروں کی وجہ سے مغربی ممالک میں ”بگ فٹ“ بھی کہا جاتا ہے جبکہ ایشیائی ممالک خصوصاً ہمالیہ کے پہاڑوں میں اسے ”یٹی“ کہا جاتا ہے۔
اب تک ہزاروں لوگ یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ انہوں نے پہاڑوں کی بلندیوں پر یا جنگلوں کی گہرائی میں اس دیوہیکل جانور کو دیکھا ہے۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ اس کا جسم ریچھ کی طرح بالوں سے بھرا ہوتا ہے لیکن یہ انسانوں کی طرح سیدھا کھڑا ہو کر لمبے لمبے ڈگ بھرتا ہوا چلتا ہے۔ لوگوں نے اس کے انتہائی بڑے پیروں کے نشانات بھی دیکھے ہیں ۔ اب تک تو بگ فٹ کی موجودگی کے متعلق محض دعوے ہی کیے جاتے رہے ہیں لیکن گزشتہ دنوں انڈونیشیاءسے اس کی ایک ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس نے دنیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے ۔

’وہ ناچتی ہوئی لڑکی ہماری ہے، بھارت سے واپس لاﺅ‘ پاکستان میں زوردار آواز بلند ہوگئی
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو انڈونیشیاءکے جنگلات میں بنائی گئی ہے جس میں ایک ریچھ نما دیوقامت جانور کو چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس جانور کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ بگ فٹ ہے جو اب تک ایک افسانوی کردار سمجھا جاتا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بگ فٹ ایک جھرنے کے سامنے سے گزرتے ہوئے درختوں کے جھنڈ میں چلا جاتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں تہلکہ برپا ہے اور لوگ اس ویڈیو کے خوفناک مناظر کے متعلق جلد از جلد مزید تفصیلات جاننے کے منتظر ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -