بھارتی ریلوے سٹیشن پر گوگل کی مفت وائی فائی سروس، شہری جمع ہوکر سارا دن کیا شرمناک استعمال کرنے لگے؟ َجان کرآپ کی ہنسی نہیں رکے گی

بھارتی ریلوے سٹیشن پر گوگل کی مفت وائی فائی سروس، شہری جمع ہوکر سارا دن کیا ...
بھارتی ریلوے سٹیشن پر گوگل کی مفت وائی فائی سروس، شہری جمع ہوکر سارا دن کیا شرمناک استعمال کرنے لگے؟ َجان کرآپ کی ہنسی نہیں رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پٹنہ (نیوز ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ اکثر چیزیں اپنی ذات میں بری نہیں ہوتیں بلکہ یہ استعمال کرنے والے پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ ان کو کیسے استعمال کرتا ہے۔ بعض لوگ اتنے گندی ذہنیت کے ہوتے ہیں کہ انہیں مفت کا انٹرنیٹ میسر آجائے تو وہ اسے کسی تحقیقی یا علمی سرگرمی کی بجائے فحش فلمیں دیکھنے میں صرف کرتے ہیں۔
ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے بھارتی شہر پٹنہ کے ریلوے سٹیشنز پر مفت وائی فائی انٹر نیٹ کی سہولت متعارف کرائی گئی جس کے بعد 15 ہزار نئے لوگوں نے انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا۔ گوگل کی جانب سے متعارف کرائی گئی مفت وائی فائی سروس کا فائدہ ایسے اٹھایا گیا کہ بھارتی شہریوں نے اسے فحش فلمیں دیکھنے کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا۔

شارجہ :شوہر نے بیوی کو بغیر میک اپ دیکھ کر طلاق دیدی
رواں سال کے آغاز میں بھارتی نژاد گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے بتایا کہ پٹنہ میں مفت وائی فائی کی سہولت متعارف کرائے جانے کے بعد شہریوں نے ریلوے سٹیشنز پر آ کر اپنے گھروں کی نسبت 15 گنا زیادہ انٹر نیٹ استعمال کیا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس سہولت کا لوگوں نے کس صورت فائدہ اٹھایا اور وہ انٹر نیٹ پر کون سے پوشیدہ خزانے ڈھونڈنے میں مگن رہے۔

بالآخر بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کا ’ثبوت‘ پیش کردیا، دیکھ کرآپ کی ہنسی نکل جائے گی
دوسری جانب ریلوے سٹیشنز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مفت وائی فائی استعمال کرنے والوں کی اکثریت اس سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھاتی ہے اور سارا سارا دن بیٹھ کر فحش فلمیں دیکھتے رہتے ہیں جبکہ بہت سے لوگ فلمیں ڈاو¿ن لوڈ بھی کرلیتے ہیں۔ گوگل نے ہفنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے تاہم گوگل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے سروے کر رہے ہیں کہ لوگ وائی فائی کا کیا استعمال کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -