آپ کی گاڑی کے انجن میں موجود موبل آئل اصلی ہے یا ملاوٹ والا؟ فوری معلوم کرنے کا آسان طریقہ جانئے

Oct 17, 2017 | 07:01 PM

آپ کی گاڑی کے انجن میں موجود موبل آئل اصلی ہے یا ملاوٹ والا؟ فوری معلوم کرنے کا آسان طریقہ جانئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انجن میں موجود موبل آئل ہی گاڑی کی کارکردگی اور انجن کی عمر کا تعین کرتا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے کہ موبل آئل کی کوالٹی کیسے چیک کی جا سکتی ہے۔ ہم آپ کو ایک انتہائی آسان طریقہ بتاتے ہیں جس سے آپ اپنی گاڑی کے موبل آئل کا معیار چیک کرکے اس کی کارکردگی اور انجن کی عمر میں کئی گنا اضافہ کر سکتے ہیں۔ طریقہ یہ ہے کہ اپنی گاڑی کا انجن سٹارٹ کریں اور اسے 5سے 10منٹ تک گرم کریں۔ پھر انجن کو بند کرکے گاڑی کا بونٹ اٹھائیں اور موبل آئل والی گیج نکال کر اس کے چند قطرے سفید کاغذ پر گرائیں اور اس کاغذ کو دھوپ میں یا کسی گرم جگہ پر 2گھنٹے کے لیے رکھ دیں تاکہ موبل آئل اچھی طرح خشک ہو جائے۔

یہ مہنگی ترین گاڑی سویمنگ پول میں کیسے جاپہنچی؟ جان کر ہر مرد کے ہوش اُڑ جائیں گے کیونکہ۔۔۔
دو گھنٹوں میں موبل آئل کے قطرے پھیل کر ایک بڑا دائرہ نما دھبہ بنا دیں گے اور آئل خشک ہو جائے گا۔ اب اس دائرے کوغور سے دیکھیں۔ اگر چاروں طرف اس کے کنارے بالکل ہموار ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آئل بالکل ٹھیک ہے اور اس میں پانی کی ملاوٹ نہیں ہے۔ اگر دھبے کا درمیانی حصہ سیاہی مائل رنگت کا ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ موبل آئل بہت گندہ ہو چکا ہے اور اب اسے تبدیل کروا لینا چاہیے۔ اگر کاغذ پر دھبے کے اوپر دھات کے ٹکڑے یا ذرات نظر آئیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا موبل آئل گھٹیا کوالٹی کا تھاجس کی وجہ سے آپ کی گاڑی کے کچھ پرزوں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ اگر دھبے کا درمیانی حصہ ہلکے سرمئی یا بھورے رنگ کا ہو جائے تو سمجھ لیں کہ کچھ ذرات موبل آئل میں جذب ہو چکے ہیں۔ ایسی صورت میں بھی موبل آئل فوری طور پر تبدیل کر لینا چاہیے۔ واضح رہے کہ موٹرسائیکل و دیگر وہیکلز کے موبل آئل کی کوالٹی بھی اسی طریقے سے چیک کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں