آپ کسی ملک کی امیگریشن لے سکیں گے یا نہیں اور کیا آپ بیرون ملک جاسکیں گے؟ یہ باتیں جاننا چاہتے ہیں تو اپنے ہاتھوں میں یہ لکیر تلاش کریں

آپ کسی ملک کی امیگریشن لے سکیں گے یا نہیں اور کیا آپ بیرون ملک جاسکیں گے؟ یہ ...
آپ کسی ملک کی امیگریشن لے سکیں گے یا نہیں اور کیا آپ بیرون ملک جاسکیں گے؟ یہ باتیں جاننا چاہتے ہیں تو اپنے ہاتھوں میں یہ لکیر تلاش کریں

  


لاہور(نظام الدولہ) اکثر لوگ نجومی سے اپنے بیرون ملک سفر کے بارے میں پوچھتے ہوئے سوال کرتے ہیں کہ کیا ان کی قسمت میں کوئی سفربھی ہے۔نجومی اپنی لیاقت اور قیافے سے انہیں جو بتاتا ہے ،ان میں سے ا کثر لوگ اس بات کو پلے باندھ لیتے ہیں اور پھر یاتو مایوس ہوجاتے ہیں یا اپنی صلاحیتوں کے برعکس کوئی ایسی حرکت کرتے ہیں کہ ان کے سفرکا چانس رائیگاں چلا جاتا ہے۔یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ ہر ہاتھ میں سفر کی لکیریں نہیں ہوتیں اور اسکے باوجود لوگ سفر کرتے ہیں۔ہاتھ میں بیرون ملک سفر کی لکیر کا نہ ہونا زیادہ خوش آئیند بات ہے ۔کیونکہ ایسے لوگوں کو زیادہ مواقع مل جاتے ہیں۔

آئیے ہم آپ کو ہاتھ میں سفر کی چند لکیروں کے بارے میں بتاتے ہیں کہ اگر ان میں سے یہ لکیریں کسی بھی ایسے مقام پر ہوں تو یہ کیا ظاہر کرتی ہیں ۔

اکثر ہاتھوں میں سفر کی لکیریں جہاں زندگی کی لکیر کا اختتام ہورہا ہوتا ہے وہاں سے نمودار ہوتی ہیں۔زندگی کی لکیر سے نکلتے ہوئے ان کا رخ قمر کے ابھار کی جانب ہوتا ہے۔ایسی لکیروں کے حاملین زندگی کا طویل عرصہ بیرون ملک گزارتے ہیں۔

اگر یہ لکیریں بے عیب ہوں تو یہ اچھے سفار کی علامت ہوتی ہیں ،ایسا شخص دنیا میں کہیں بھی جاسکتا ہے۔ اگر ان لکیروں کے بیچ میں فاصلہ زیادہ ہو تو اسکا مطلب ہے ایسا فرد بیرون ملک میں رہنا پسند کرے گااور وہیں دفن ہونا بھی۔

ایک بات قابل غور ہے۔کوئی لکیر جب زندگی کوکاٹ کر گزرے تو یہ سفر کے دوران حادثے کی علامت ہوسکتی ہے ۔اگر یہ لکیر زندگی کی لکیر سے زیادہ گہری ہوتو اس کا مطلب ہوگا کہ ایسا فرد بیرون ملک اپنے تعلقات قائم کرکے وہیاں منتقل ہوجائے گا۔

بعض اوقات سفر کی لکیروں کے ساتھ مزید باریک لکیریں ہوتی ہیں جو ایسے انسان کے پیروں میں پہیہ بندھنے کی علامت ہوتی ہے۔ایسے لوگ بہت سفر کرتے اور بیمار ہوجاتے ہیں لہذا اس معاملے میں احیتاط کرنے کی ضرورت ہے۔

زندگی کی لکیر سے سفر کی ایک لکیر پھوٹ کر عطارد کے ابھار تک چلی جاتی ہے۔اس کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ ایسا بندہ امیگریشن حاصل کرے گااور بیرون ملک آسودگی سے وقت گزارے گا۔ کسی سفری لکیر پر کراس آجائے تو یہ دولت اور شہرت کمانے کی علامت ہے۔

یاد رہے سفری لکیریں کٹی پھٹی اور بے ترتیب ہوں تو یہ حادثات کی علامت ہوتی ہیں جو سفر میں پیش آسکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...