پنجاب حکومت نے بھی بجٹ پیش کر دیا ،مہنگائی میں پستے لاہوریئے کیا کہتے ہیں؟آپ بھی دیکھئے
پاکستان تحریک انصاف نے منی بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد کر کےعوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔بہتر منصوبہ بندی ،نیک نیتی ،عوام دوستی،ہمدردانہ ذہن اور اسلامی اساس کے اصولوں کے مطابق کسی بھی خاندان ،قبیلے،شہر ،ریاست یا مملکت کوبہتر رہبر اورحکمران نصیب ہو تو یہ ان کی خوش نصیبی ہوتی ہے ،کم ترین وسائل کے باوجود ان کے مسائل کو لگام ڈال دی جاتی ہے اور اگررہبر ،حکمران ہی لوٹ مار،اقربا پروری اور کرپشن کے لباس میں لتھڑے ہوں تو وہی ہوتا ہے جو پاکستانی عوام کے ساتھ ہوتا آ رہا ہے۔عوام نے تحریک انصاف کی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں لیکن صوبائی بجٹ کی آمد کے بعد عوام کی غربت میں اضافہ ہو نے کا خدشہ موجود ہے۔پنجاب حکومت نے بجٹ پیش کر دیا ہے ، مہنگائی میں پستی عوام کے تاثرات کیا ہیں ؟آپ بھی دیکھئے ۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔