سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث تمام116 پولیس افسران و اہلکار عہدوں سے برطرف ، لائن رپورٹ کرنے کا حکم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث 116پولیس اہلکار وں کوعہدوں سے ہٹا دیا گیاہے ،عہدوں سے ہٹائے گئے عہدیداروں کو لائن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے ، جن اہلکاروں کوعہدے سے ہٹایا گیاہے، ان میں ڈی ایس پی ، انسپکٹرز ، انچار ج انویسٹی گیشنزاور کانسٹیبلز شامل ہیں، ہٹائے گئے تمام اہلکاروں کوپولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیاہے ۔سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث چار ڈی ایس پیز کو پہلے ہی دوسرے اضلاع میں ٹرانسفر کیا جاچکاہے ۔ عہدوں سے ہٹائے جانیوالوں میں میاں شفقت ، میاں یونس اور رضوان قادر شامل ہیں، عامرسلیم ، احسان اشرف بٹ اور عبد اللہ جان کوبھی ایس ایچ اوز کے عہدوں سے ہٹا دیا گیاہے ۔