ملتان: مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف مقدمات، 25لاکھ سے زائد جرمانہ
ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں 147(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے ۔25لاکھ 81ہزارروپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو آپریشن سرکل ملتان محمد عمر لودھی کی سربراہی میں چیکنگ ٹیموں نے یکم تا 15اکتوبر2018کے دوران بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرتے ہوئے 196بجلی چورپکڑلئے جنہیں مجموعی طورپر 25لاکھ 81 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرنے والے 147افراد کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات کااندراج کروادیاگیا ۔ میپکوملتان سرکل کی رپورٹ کے مطابق کینٹ ڈویژن میں 8بجلی چوروں کے مقدمات درج کروائے گئے اور 78ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا ، ممتازآبادڈویژن میں 27بجلی چوروں کے مقدمات درج ہوئے اور 2لاکھ95ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا۔ سٹی ڈویژن میں 7افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ ایک لاکھ 13 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا۔ شجاع آبادڈویژن میں 22ایف آئی آرز درج جبکہ 3لاکھ46ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔ موسیٰ پاک ڈویژن میں 31بجلی چوروں کے مقدمات کا اندراج جبکہ 5لاکھ11ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ شاہ رکن عالم ڈویژن ملتان میں بڑے پیمانے پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاگیا جس میں ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرنے والے 52بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں جبکہ بجلی چوروں کو 12لاکھ35ہزارروپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیاگیاہے۔