محکہم بلڈ نگز ، فرضی ورک چارج ملازمین کی آڑ میں لاکھوں خورد برد کئے جانیکا انکشاف

محکہم بلڈ نگز ، فرضی ورک چارج ملازمین کی آڑ میں لاکھوں خورد برد کئے جانیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)محکمہ بلڈنگز کے فرضی ورک چارج ملازمین کی آڑ میں ماہانہ لاکھوں روپے خورد برد کئے جانے کا انکشاف ‘ رقم ’’دیانتداری‘‘ سے ففٹی ففٹی تقسیم ‘سرکاری خزانے کو جھٹکے‘ مافیا پر ہاتھ نہ ڈالا جا سکا۔بتایا گیا ہے کہ پراونشل بلڈنگز ملتان میں تعینات بیشتر ورک چارج ملازمین کے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ساتھ منتھلی طے کی گئی ہے جو گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں۔ فرضی ناموں سے ورک چارج ملازمین ظاہر کرکے تنخواہیں وصول کرکے ففٹی ففٹی تقسیم کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق محمد سعید فٹر‘ندیم کاشف فٹر‘علی ‘ عطا اللہ فٹر‘راحت حسین ہیلپر‘اللہ رکھا ہیلپر‘ذیشان ملک ہیلپر‘حافظ یونس ‘ کفایت اللہ ‘ حسن عباس ہیلپر‘علیم گجر الیکٹرک قلی ‘ فضل عباس ہیلپر‘خان محمو ٹیوب ویل آپریٹر‘یونس الیکٹرک قلی اور دیگر ورک چارج ملازمین کی آڑ میں سالہا سال سے ماہانہ لاکھوں روپے خورد برد کئے جا رہے ہیں ۔ ورک چارج ملازمین گھر بیٹھے ہیں مگر ریکارڈ میں ورک چارج ملازم ہیں۔ہر6ماہ بعد ورک چارج ملازمین کے پیریڈ میں توسیع کرکے قومی خزانے سے تنخواہیں نکلوا لی جاتی ہیں اور ’’ ایمانداری ‘‘ کی بنا پر ففٹی ففٹی کرکے اپنا حصہ وصول کرلیاجاتاہے۔ذرائع نے بتایا کہبعض ورک چارج ملازمین کو ایکسین میاں افتخار نے اپنی کوٹھی پر اور دوستوں کی خدمات پر مامور کیا ہوا ہے ۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ کاشف ندیم نامی فٹر قلی کی ایکسین میاں افتخار سے لائن ’’فٹ ‘‘ ہے۔ عرصہ دراز سے طلحہٰ ٹریڈرز‘حسن ٹریڈرز‘سعید نون اور دیگر ناموں سے فرضی فرموں کے نام پرٹینڈرز دلواکر بوگس بلنگ سے غیر معیاری تعمیر و مرمت کے بل پاس کئے جا رہے ہیں اور’’آمدن ‘‘ کا 80فیصد کمیشن ایکسین میاں افتخار اور20فیصد کاشف ندیم اکبر کی جیب میں جارہا ہے اور سرکاری خزانے کو نقصان در نقصان ہو رہا ہے ۔اس بارے میں ایکسین میاں افتخار نے رابطہ کرنے پر اپنے موقف میں بتایا کہ تمام ورک چارج ملازمین اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں اور تنخواہیں لے رہے ہیں۔ مزید براں وہ کسی سے کمیشن نہیں لیتے اور نہ ہی کسی کے حصہ دار ہیں ۔
ورک چارج