ٹیکس مانگنے پر ایکسئین واپڈلیہ کا ایم ایم روڈ پر تماشہ ٹال پلازہ کی بجلی کاٹ دی

ٹیکس مانگنے پر ایکسئین واپڈلیہ کا ایم ایم روڈ پر تماشہ ٹال پلازہ کی بجلی کاٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فتح پور (سٹی رپورٹر ) ٹال پلازہ کے 20وپے مانگنے پر ایکسئین واپڈالیہ مشتعل ہوگیاایم ایم روڈ بلاک کر دیا ۔ٹال پلازہ کا بجلی میٹر اتار لیا ۔تفصیل کے مطابق فتح پور ٹال پلازہ کے(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

انچارج محمد رمضان اور چاچا احمدخان نے بتایا کہ گزشتہ روز ایکسئین واپڈا لیہ ملک نعیم سامٹیہ فتح پور سے اپنی پرائیویٹ سوزوکی کار نمبر281پر چوک اعظم کی جانب جا رہے تھے ۔ٹال پلازہ ملازمین انہیں ٹیکس پرچی دی تو انہوں نے لینے سے انکا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو شرم نہیں آتی مجھ سے پرچی فیس 20روپے مانگتے ہو جس پر انہوں نے ملازمین سے بد تمیزی شروع کر دی ۔ہم نے شور سنا تو باہر آئے اور انہیں پرچی لینے کے لیے کہا تو انہوں نے کہا کہ میں ایکسئین واپڈا ہوں اور آپ کوپرچی فیس مہنگی پڑے گی ہم نے انہیں کہا کہ ملازم آپ کو جانتے نہیں تھے آپ فیس نہ دیں اور معاملہ ختم کریں لیکن انہوں نے بدستور بد تمیزی جاری رکھی اور دوسری طرف سے گاڑی مو ڑ پلازہ کے سامنے ایم ایم رروڈ پر کھڑی کر کے روڈ بلاک کر دیا ،ہم نے ان کی منت سماجت کی لیکن انہوں نے نہ ہی رروڈ کھولا بلکہ فون پر فتح پور واپڈا کے ملازمین کو کہا کہ ان کا بجلی میٹر اتار لیں اور انہیں سبق سکھائیں ۔گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں تو ہم نے 15پولیس کو کال کی جس پر ایکسئین واپڈا پولیس کا سن کر چلے گئے لیکن تھوڑی ہی دیر میں فتح پور سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ آگئے اور انہوں نے ٹال پلازہ کا میٹر کنکشن منقطع کر کے میٹرا تا ر لیا ۔جبکہ ہمارا بجلی بل ادا شدہ ہے ۔بعد ازاں انچارج پولیس 15کی طرف سے کسی قسم کے حادثے کا مقدمہ واپڈا پ درج کرنے کی دھمکی پر کچھ دیر بعد بجلی میٹر دوبارہ نصب کر دیا ۔انہوں نے بتایا کہ ایکسئسین واپڈا ملک نعیم سامٹیہ نے دو گھنٹے تک روڈ بلاک کیے رکھا ۔اور اب ان کی طرف سے ان کے ملازمین دباؤ ڈال رہے ہیں کہ ہم ایکسئین واپڈا سے لیہ جا کر معافی مانگیں اور تمام واپڈا ملازمین کو فری پاس بھی جا ری کریں ۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان چیئرمین واپڈا ۔سرکل انچارج واپڈا او اور چیئرمین میپکو سے مطالبہ کیا کہ ایکسئین واپڈا لیہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکری سے برخاست کریں ۔ہمیں زندگی اجیرن بنانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تمام واقعہ ریکارڈہے ۔