حادثات میں 3پولیس ملازمین سمیت 9افراد جاں بحق ، خاتون کی خودکشی

حادثات میں 3پولیس ملازمین سمیت 9افراد جاں بحق ، خاتون کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ خانیوال ‘ کبیرواالا ‘ بٹہ کوٹ ‘ اڈا کوٹ بہادر ‘ باگڑ سرگانہ ‘ عبدالحکیم ‘ کوٹ اسلام ‘ چوک میتلا ‘ مظفر گڑھ ‘ میلسی ‘ بوریوالا ‘ ڈیرہ بکھا ‘ محسن وال (خصوصی رپورٹر ‘ نمائندگان ) حادثات میں 3 پولیس ملازمین سمیت 9 افراد جاں بحق ‘ خاتون نے گھریلو جھگڑے پر خودکشی کرلی ۔ ملتان سے خصوصی رپورٹر ‘ (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

بیورو نیوز کے مطابق ریلوے ملتان ڈویژن میں واقع میاں چنوں اور راجپوت نگر کے درمیان نوجوان شرجیل ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ بہاولپو ر کے قریب ایک نامعلوم شخص کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ٹرین پر تعینات عملہ نے دونوں ہلاک ہونے والوں کی نعش مقامی پولیس کے حوالے کر دیں۔ کبیروالا+بٹہ کوٹ+اڈا کوٹ بہادر‘باگڑ سرگانہ ‘ عبدالحکیم ‘ کوٹ اسلام سے نامہ نگار+نمائندگان پاکستان‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ٹریفک کے المناک حادثے میں ایس ایس ایچ او حویلی کورنگا ساتھی اے ایس آئی کے ہمراہ جاں بحق،ہائیکورٹ میں پیشی کے لئے لاہور جاتے جڑانوالہ کے نزدیک کار ٹینکر سے ٹکرا گئی،ڈرائیو شدیدر زخمی، حالت تشویشناک، حادثے کے دوران کار میں آگ بھڑک اٹھی، تفصیل کے مطابق گزشتہ درمیانی شب ایس ایچ او حویلی کورنگا انسپکٹر عطاء اللہ ساتھی اے ایس آئی جاوید ارشاد کے ہمراہ کار پر سوار سرکاری کام کے سلسلے میں لاہور جارہے تھے کہ علی الصبح انکی کار جڑانوالہ کے نزدیک انکی کارکی تیز رفتار ٹینکر سے ٹکر ہو گئی ٹکر اتنی شدید تھی کہ کا ر مکمل طور پر پچک کررہ گئی اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی، حادثہ میں انسپکٹر عطاء اللہ اور اے ایس آئی جا وید ارشاد احمد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ انکا ڈرائیور محمد نواز زخمی ہو گیا ،ریسکیو ٹیموں نے متوفیان اور زخمی ڈرائیور محمد نواز کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں محمد نواز کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔ چوک میتلا سے نامہ نگار کے مطابق وہاڑی ملتان رورڈ صاحب والی پلی کے قریب چلتے موٹر سائیکل سے گر کر گڑھا موڑ کا رہائشی عبدالحمید جاں بحق تفصیل کے مطا بق وہاڑی ملتان رورڈ پر صاحب والی پلی کے قریب گڑھا موڑ کا رہائشی عبدالحمید ولد مختیار احمدموٹر سائیکل سے گر گیا جس کو 1122ٹبہ سلطان پور نے بروقت کاروائی کر تے ہوئے عبدالحمید کو زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور پہنچا یا دیا جہاں پہنچ کر عبدالحمید جاں بحق ہو گیا ڈاکٹروں کے مطابق موت چلتے موٹر سائیکل سے گر کر دماغ پر چوٹ لگنے سے ہوئی ہے ۔ مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود درھبے والا کے مقام پر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم جس کے نتیجہ میں 17 سالہ یونس نامی نوجوان موقع پر جانبحق ہو گیا. حادثہ ٹریکٹر کی غلط اوور ٹیکنگ کی وجہ سے پیش آیا۔ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا. اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کاروائی شروع کر دی۔ میلسی سے سپیشل رپورٹر کے مطابق صاحب والی پل کے پاس ایک موٹرسائیکل سوارچلتی موٹرسائیکل سے گرکرجاں بحق ریسکیو1122ٹبہ سلطانپورنے بروقت موقع پرپہنچ کرمریض کوفسٹ ایڈ دیتے ہوئے ہسپتال ٹبہ سلطانپورمیں سفٹ کردیاڈاکٹرکی رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل سوارسرپرچوٹ لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہواہے موٹرسائیکل سوارگڑھاموڑکارہائشی ہے جاں بحق ہونے والے کانام عبدالحمید ولد مختیاراحمد عمر33سال ہے ۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق بور ے والا کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے خوفناک تصادم میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔واقعات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں چک 505ای بی کا رہائشی نوجوان محمد عادل اپنی موٹر سائیکل پر چک 503ای بی کی جانب جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی دوسری موٹر سائیکل سے اس کی ٹکر ہو گئی ۔حادثہ میں موٹر سائیکل سوار محمد عادل موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسری موٹر سائیکل پر سوار دو افراد محمد امین اور زین علی شدید زخمی ہو کر گر پڑے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم نے نعش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچایا ۔ ڈیرہ بکھا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ عباسنگر میں تعینات کاسنٹبل محمد رمضان حادثہ میں جابحق۔ تفصیل کے مطابق تھانہ عباسنگر میں تعینات کاسنٹبل محمد رمضان جو کہ بستی گوراں موضوع خان والی تحصیل خیر پور ٹامیوالی کا رہائشی تھا گزشتہ روز ایک مقدمہ کی تعمیل کے سلسلہ میں اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اڈا گامن والی پلی کے قریب محمد رمضان کی موٹر سائیکل آگے سے آنے والی ریڑھی سے ٹکرا گی جس کے نتیجہ میں محمد رمضان موقع پر جابحق ہو گیا جس کی نماز جنازہ بستی گوراں میں ادا کر دی گئی۔ محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گاؤں123سیون ای آر میں خاتون کی گھریلو جھگڑے پر خودکشی،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں123سیون ای آر میں محمد آصف نامی دیہاتی کی بیوی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔
حادثات