چارسدہ ، لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کیخلاف منتخب نمائندوں اور واپڈا احکام میں بات چیت

چارسدہ ، لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کیخلاف منتخب نمائندوں اور واپڈا احکام میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیور و رپورٹ) شبقدر میں جاری طویل لوڈ شیڈنگ اوربلنگ اورلوڈنگ سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے منتخب نمایندوں اور ایس ای پیسکو کے درمیان تفصیلی بات چیت بجلی صارفین اور عوام تعاون کرے گی تو واپڈا ان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں فیڈر وائس صارفین کے ساتھ مذاکرات ہو گی اور عوام کو نئے کنکشنز کے لئے تیار کیا جائے گا ایس ای پیسکو سمیع اللہ بنگش اورلوڈنگ اور ٹرپنگ کے لئے تین چار مزید فیڈرز لگائے کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ حسن زئی گریڈ سٹیشن کے قیام کو عملی جامہ پہنایا جائے گا عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی سے متعلق تما م مسائل میں ہمارا ساتھ دیں ایم این اے ملک انور تاج ۔عوام کے ساتھ الیکشن کے دوران وعدہ کیا تھا ان انکا دیرینہ مسلہ جو بجلی لوڈ شیڈنگ کا ہے انکو حل کریں گے کیونکہ اب صوبہ اور مرکز دونوں میں ہماری حکومت ہے ایم پی اے عارف احمد زئی ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر میں جاری طویل لوڈ شیڈنگ ، اورلوڈنگ اور دیگر مسائل کے حوالے سے ایس ای پیسکو سمیع اللہ بنگش سے ایم این اے این اے ملک انور تاج اور ایم پی اے عارف احمد ز ئی کی ملاقات ۔ منتخب عوامی نمائندوں نے ای سی پیسکو کو شبقدر کے عوام کو واپڈا کے ناروا سلوک سے آگاہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے ملک انور تاج اور ایم پی اے عارف احمد زئی نے تحصیل ناظم غفاز اللہ شیخ، عادل حلیمزئی ،کامران حلیم زئی ۔فیاض خان اور پی ٹی آئی تحصیل شبقدر کے دیگر عہدیدار کے ہمراہ ایس ای پیسکو سمیع اللہ بنگش سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر محکمہ واپڈا شبقد ر کے افسران بھی موجود تھے ۔ وفد نے شبقدر میں جاری طویل لوڈ شیڈنگ ،اور لوڈنگ اوربلنگ سمیت بقایاجات کی ریکوری اور نئے میٹرکی تنصیب سمیت تمام مسائل اور انکے فوری حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر ایس ای پیسکو سمیع اللہ بنگش نے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ واپڈ ا عوام کو بجلی دیتی ہے اور عوام ان کو اس بجلی کے بدلے پیسے ادا کر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر میں مسائل بے شمار ہیں اور ان کو مرحلہ وار حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پندرہ دن کے لئے شبقدر کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کی مد میں ریلیف دیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ہر فیڈر کی سطح پر عوام کے ساتھ بیٹھ کر ان کے مسائل سننے کے ساتھ ساتھ صارفین کو نئے کنکشنز لگانے کے لئے ایجوکیٹ کیا جائے گا جبکہ بقایاجات کے لئے بھی ایک لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو کیس ٹو کیس ریلیف کی دیا جائیگاتاکہ اس سسٹم کو اچھے طریقے سے چلایا جا سکے۔ اس موقع پر ایم این اے ملک انور تاج نے کہا کہ شبقدر میں بجلی کے حوالے سے بے شمار مسائل ہیں مگر اور لوڈنگ کے مسلے کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر تین سے چار نئے فیڈرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ کتوزئی اور پہلوان قلعہ فیڈرز جو پہلے سے منظور ہو چکے ہیں ان میں بھی تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جسن زئی گریڈ سٹیشن کا پی سی ون تیار ہو چکا ہے او ر اس پر بھی جلد ازجلد کام شروع کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بقایاجات اور نئے کنکشنز پر پہلے مرحلہ میں ہم تین فیڈرز پر کام شروع کریں گے اور عوام سے مطالبہ کرینگے کہ بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہمارا ساتھ دیں ایم پی اے عارف احمد زئی نے واضح کیا کہ نے الیکشن کے دوران عوام کے ساتھ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا ۔ اب وقت آگیا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔ انہوں نے کہ اکہ محکمہ واپڈا ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہے اور انشا ء اللہ لوڈ شیڈنگ کا دیرینہ مسئلہ بہت جلد حل ہو جائیگا۔