پیپلز ایس ایف کا متحدہ طلباء محاذ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
پشاور(سٹی رپورٹر)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈر یشن گور نمنٹ کالج پشاور ڈویژن نے متحدہ طلباء محاذ کے حق میں پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر کیا۔مظا ہرین نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف مختلف نعر ے درج تھے ،جیالوں نے انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی بھی کی،مظا ہر ے کی قیادت پشاور ڈویژن کے جنرل سیکر ٹری صادق شاہ نے کی ،جبکہ اس موقع پرچیئر مین بابر فیاض ، انفا رمیشن سیکر ٹری عباس داودزئی اور ضلعی صدر وصال احمد د یگر طلباء بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ جامعہ پشاور کے انتظامیہ نے نہتے طلبا ء پر لاٹھی چارج کی جس میں کئی طلباء زخمی بھی ہو ئے تھے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے فیسوں میں خود ساختہ اضا فے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں ایک آفیسرتین تین پوسٹوں پر تعینات ہیں اور ان کے مراعات بھی لے ر ہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ طلباء محاذنے انتظامیہ کی کالی کر توں سے پردہ اٹھا نے پر انتطامیہ نے تشدد کا راستہ اپنا یا ۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فیسوں میں اضا فے کوواپس لیا جا ئے ورنہ جیالے انتظامیہ کیخلاف سڑکوں پر دمادم مست قلندر کرینگے۔