مقبوضہ کشمیر‘سامبا میں بھارتی فوج کے سپاہی نے خودکشی کرلی
سری نگر(آئی این پی) ضلع سامبا میں بھارتی فوج کے ایک سپاہی نے خود کوگولی مارکرخودکشی کرلی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ضلع سامبا میں بھارتی فوج کے 19 سالہ سپاہی بہادرتھاپہ نے اپنی سروس رائفل کے ذریعے خود کوگولی مار کرخودکشی کرلی۔دوسری جانب بھارت کی قابض فورسز کی جانب سے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران 2 درجن سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ نامعلوم افراد کے حملے میں دو بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ بھارت کا بڑا دفاعی بجٹ زیادہ ہتھیاروں کی خریداری پر خرچ ہورہا ہے لیکن سہولیات کے فقدان پرفوجیوں کو خودکشی جیسے سنگین اقدام کی طرف مائل کررہا ہے۔
خودکشی